فرانس ایک دفعہ پھر اسلام دشمنی میں پاگل ،بنیادپر ستی کا الزام لگا کر مسجد بند

11:40 PM, 28 Dec, 2021

فرانس میں ایک دفعہ پھر مسلمانوں کیخلاف پرو پگینڈا شروع کر دیا گیا ،فرانس میں امام پر بنیاد پرستی کا الزام لگا کر  ایک مسجد کو بندکرنےکے احکامات جاری کردیے گئے۔

  شمالی فرانس کے علاقے بووے میں ایک مسجدکو  اس کے امام کی  بنیاد پرست تبلیغ کے باعث بند کرنےکا حکم  دے دیا گیا ،جس کے مطابق اب یہ مسجد 6 ماہ تک بدستور بند رہے گی۔

 فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے الزام عائد کیا کہ  مذکورہ مسجد کے امام کی جانب سے خطبوں میں عیسائیوں، یہودیوں اور ہم جنس پرستوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے اس لیے مسجد کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔

فرانس کے قوانین کے مطابق مقامی انتظامیہ کارروائی سے قبل 10 دن تک اطلاعات جمع کرنے کی پابند ہے لیکن مذکورہ مسجد دو روز میں بند کردی جائے گی۔

مزیدخبریں