راولپنڈی:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ اسفاق اور شعیب کا جرم اتنا ہے کہ وہ یاسین ملک کے بھتیجے ہیں جبکہ اشفاق کی عمر 23 اور شعیب کی 27 سال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کے گرفتار بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے جبکہ بوڑھی والدہ اور بہن کو بھی تنگ کیا جا رہا ہے۔ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان کی فیملی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کشمیر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔