نئے سال کا حکومت کی طرف سے مہنگائی کا بڑا تحفہ ،پٹرول مہنگا ؟

Petrol Crisis in Pakistan,Shell,PSO,Pakistan Petrol Pump

اسلام آباد:نئے سال کی آمد آمد ہے اور حکومت ایک دو تین نہیں بلکہ روز مرہ میں استعمال ہونے والے بے شمار چیزوں پر ٹیکس استشنیٰ ختم کرنے جا رہی ہے جس کے بعد مہنگائی کا طوفان آنے جا رہا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے منی بجٹ کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،کابینہ سے منظوری کے بعد کل ہی پارلیمنٹ میں پیش ہو گا ، منی بجٹ کے تحت بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا کرنا پڑیگا۔

منی بجٹ میں  1700 سے زائد اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا جائیگاجس کے بعد اگر یوں کہا جائے کہ مہنگائی کا طوفان نہیں بلکہ سونامی آجائے گا تو زیادہ ٹھیک ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد ملک میں مہنگائی کا گراف تیزی سے اوپر جانا شروع ہو جائے گا ،جس کےبعد غریب کے استعمال میں آنے والی روزہ مرہ کی متعدد اشیا مزید مہنگی ہو جائینگی ۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے تحت بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا کرنا پڑیگا، منی بجٹ میں بیشر اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹیز بڑھائی جائینگی،تمام امپورٹڈ اور لگژری آٹئم پر ٹیکسز بڑھائے جائیں گے،پرتعیش اشیا پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافہ ہوگا، بچوں کے لیے  امپورٹڈ  اور ڈایئپرز مہنگے ہوجائینگے۔

منی بجٹ کے تحت خواتین کے لیے میک اپ کا سامان  مہنگا ہوگا،امپورٹڈ اور مقامی گاڑیوں پر ٹیکسز میں اضافہ ہوگا،مجموعی طور پر ٹیکسز اور ڈیویٹیز سے  340 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوگی،سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد کیے جانے کا امکان ہے ،مختلف اقسام کی اشیاء پر ٹیکس شرح 5 سے 7 فیصد بڑھ سکتی ہے، گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5فیصد اضافے کا بھی امکان ہے ۔