پاکستان میں اومی کرون ،محکمہ صحت نے عوام کو خبردار کر دیا 

08:33 PM, 28 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور:پوری دنیا میں جہاں اومی کرون نے پنجھے گاڑھنے شروع کر دئیے وہیں پاکستان میں بھی محکمہ صحت نے کیسز بڑھنے کی تصدیق کر دی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا خطرہ بڑھنے لگا، پاکستان میں ا ومی کرون کے 75کیسز کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17، لاہور میں 13کیسز سامنے آ گئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ  صرف 12مریضوں نے بیرون ملک سفر کیا،باقی متاثرین مقامی ہیں،قومی ادارہ صحت   کی رپورٹ کے مطابق  پہلا کیس 13دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا، محکمہ صحت کا کہنا ہے متاثرین جن سے ملے ان کو ٹریس کرنے کی کوشش  کی جا رہی ہے،تاکہ متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کیا جا سکے۔

 قومی ادارہ صحت نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی اقسام میں تبدیلی کے باجود ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل لازمی ہے۔

مزیدخبریں