لاہور: سردیوں کے شروع ہوتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ، بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریاں بھی زور پکڑ لیتی ہیں۔
طبی ماہرین موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ گرم تاثیر والی غذاؤں میں اضافے کا مشور ہ دیتے ہیں، ماہرین کی جانب سے ادرک اور ہلدی کے استعمال کو بھی خاصی اہمیت دی جاتی ہے، سردیوں میں اِن دونوں کو الگ الگ شہد کیساتھ ملا کر کے استعمال کرنے کے ان گنت فوائد ہیں۔
سائنسی دنیا میں نزلہ زکام اور موسمی الرجیوں کی تا حال کوئی مستند دوا تیار نہیں ہو سکی ، اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ موسم سرما میں ہلدی اور ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہےجس سے انسان کیلئے متعدد اندرونی بیماریوں سے لڑنا بھی ممکن ہو پاتا ہے۔
ماہرین کے مشورے کے مطابق ان دونوں کا قہوہ بنا کر دن میں دو سے تین کپ استعمال کیا جا سکتا ہے ، خالص ہلدی کو سکھا کر یا کچی کو ہی پانی میں پکا کر پیا جا سکتا ہے۔