بھارتی اداکارہ نے جعلی این سی بی افسران کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی

بھارتی اداکارہ نے جعلی این سی بی افسران کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور گرفتاری کے خوف سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بھوجپوری فلموں کی 26 سالہ اداکارہ جیا نے چند روز قبل ہی ایک ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ منعقدہ پارٹی میں شرکت کی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری فلموں کی معروف اداکارہ جیا نے چند روز قبل دوستوں کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا ۔

تقریب کے دوروز بعد ان کے نمبر پر دو لوگوں نے نارکوٹیکس کنٹرل بیورو کا افسر بن کر بات کی اور ان کو منشیات  استعمال کرنے اور رکھنے کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی ۔ این بی سی کے افسر بن کر سامنے آنے والے دونوں افسران نے اداکارہ اور اُن کی تین دوستوں کی جان بخشی کے لیے چالیس لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا۔

اداکارہ اور ان کے دوستوں کی طرف سے رقم وقت پر نہ پہنچنے کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے اداکارہ کو فون کر کے گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر تنگ آکر جیا نے پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

پولیس کے مطابق  بھوجپوری فلموں کی اداکارہ  ممبئی کے علاقے جوگ شواری میں قائم ایک فلیٹ میں کرائے  پر رہتی تھیں جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تحقیقات کےبعد پتہ چلا ہے کہ اداکارہ نے عظیم نامی ایک شخص کے ہاتھوں آدھی رقم بھجوا بھی دی تھی ۔  جس کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے تینوں کو بلیک میل کیا۔پولیس کے مطابق جعلی افسران کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی اور وہ اس حوالے سے کافی پریشان تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ امبولی تھانے میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 384، 388،389، 506 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے این سی بی کے جعلی افسران کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مصنف کے بارے میں