امریکہ میں778 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری

امریکہ میں778 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری


 واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سال2022 کے لیے 778 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔بل میں فوج کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے دفاعی اخراجات سے متعلق نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ پر دستخط کردیے ہیں،جس کے  تحت سال 2022 میں امریکہ کی حکومت دفاعی امور پر 778 ارب ڈالر کی رقم خرچ کرے گی۔تاہم افغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ میں اضافے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس کی جاجب سے صدر جو بائیڈن  کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

دفاعی اخراجات سے متعلق منظور ہونے والے بل میں امریکی افواج  کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن نےسال 2022 کے لیے 743 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا تھا تاہم ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن پارٹی  سے باہمی مشاورت کے بعد  778 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا گیا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری دور میں سالانہ دفاعی بجٹ 740 ارب  ڈالر تھا۔

امریکی ماہرین کی جانب سے امریکا کا روس کیساتھ بڑھتا تناؤ بھی دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ قرار دیا جار رہا ہے۔