امریکا: 130 سال پرانا ٹائم کیپسول دریافت

امریکا: 130 سال پرانا ٹائم کیپسول دریافت


واشنگنٹن :امریکی ریاست ورجیینا میں کنفیڈریٹ اسٹیٹ آرمی جرنیل کے مجسمے کا پیڈسٹل توڑنے کے دوران تانبے کا ایک باکس دریافت کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین آثار قدیمہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ باکس 130 سال پہلے دفن کیا گیا تھا،  بظاہر یہ دوسرا ٹائم کیپسول اس جگہ سے دریافت کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر  رالف نارتھم نے باکس کی تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ممکنہ طور پر ٹائم کیپسول ہے جس کی ہر کوئی تلاش کر رہا تھا۔"

1887 کے ایک اخباری مضمون کے مطابق خانہ جنگی کے دوران شمالی ورجینیا کی فوج کی کمان کرنے والے جنرل رابرٹ ای لی کے مجسمے کے نیچے ٹائم کیپسول میں بٹن، گولیاں،  کرنسی، نقشہ جات جیسے آثار سمیت ابراہم لنکن کی نایاب تصویر  اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔

ورجینیا کے گورنر نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ باکس منگل کے روزکھولا جائے گا،انہوں نے کہا کہ، "ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں سکے، کتابیں، بٹن اور یہاں تک کہ گولہ بارود بھی ہو سکتا ہے۔"

خیال رہے کہ مجسمے کی بنیاد سے جوتوں کے سائز کے ایک مختلف کنٹینر  کو   پچھلے ہفتےبھی کھولا گیا تھا لیکن واضح طور پر یہ ٹائم کیپسول نہیں تھا جس کا ذکر 1887 کے اخبار میں کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں