بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک والدین کو بیدخل کرنا جرم ہے: ہائیکورٹ

11:32 AM, 28 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے، والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے جاری تحریری فیصلہ میں کہا کہ والدین بچے کو اپنے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں ، والدین کے نکالنے پر بچہ 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1 ماہ سزا ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ شہری علی اکرام پر اس کے والد میاں محمد اکرام نے گھر سے بے دخلی کا الزام لگایا تھا ۔ میاں اکرام نے ڈپٹی کمشنر اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم کر دیئے ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی ۔

مزیدخبریں