ایشز سیریز: انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست،آسٹریلیاکو ناقابل شکست برتری حاصل

ایشز سیریز: انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست،آسٹریلیاکو ناقابل شکست برتری حاصل


میلبورن : ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نےانگلینڈ کوہرا کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلنے جارہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 267 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انگلیڈ کیخلاف 82 رزنز کی سبقت حاصل کر لی، 82 رنز کے خسارے کیساتھ اپنی دوسری اننگز میں انگلش ٹیم  کی بیٹنگ لائن میں آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 14 رنز سے تیسرے ٹیسٹ میچ بھی  مہمان ٹیم کو پچھاڑ دیا۔


دوسری اننگز میں برطانوی ٹیم کے کپتان جو روٹ 28 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور  4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ میچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  اسکاٹ بولینڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹ لینے پر میچ آف دی میچ  قرار دیا گیا۔


یاد رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیت کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

مصنف کے بارے میں