اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید3 افراد انتقال کر گئے ، جبکہ 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41ہزار 869 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں کورونا میں مبتلا636مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قبل ازیں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،جس کے بعد طبی ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملک بھر میں مزید پھیلاؤ کا اشارہ دیدیا ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میں اومیکرون کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو لوگوں کو جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔