نئی دہلی ،بزرگ سیاستدان نے مودی حکومت کو دھمکی دے دی

10:37 PM, 28 Dec, 2020

نئی دہلی ،معروف بھارتی  سماجی کارکن نے  کسانوں کے حقوق کے لئے آخری بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ 83 سالہ سماجی کارکن انا ہزارے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ظالمانہ زرعی قوانین کے خلاف پچھلے 3 سالوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کررہی ۔ 

حکومت صرف جھوٹے وعدے کررہی ہے اور کسانوں کی فلاح کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ۔ میں نے گذشتہ سال 5 فروری  2019 کو وزیرزراعت کے کہنے پر بھوک ہڑتال ختم کی تھی اور حکومت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جنوری تک ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال پر چلے جائیں گے اور یہ ان کا آخری احتجاج ہوگا ۔ 

 واضع رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ سے کساں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور بھارتی کسانوں کے حق میں دنیا بھر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔ حکومت اور کسانوں میں مذاکرات کے کئی دور بھی ناکام ہوچکے ہیں لیکن دونوں اپنے اپنے موقف پر اڑے ہوئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں