مشاہد اللہ خان شدید علیل ہوگئے

مشاہد اللہ خان شدید علیل ہوگئے
سورس: File photo

اسلام آباد ،مسلم لیگ ن کے  رہنما مشاہد اللہ خان کی حالت تشویشناک  ہسپتال منتقل ۔ مسلم لیگ ن کے  ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی شدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں ۔ ان کے اہلخانہ اور پارٹی ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں ۔ 

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹؤیٹ پیغام میں مشاہد اللہ  خان کی جلد صحت یابی کی اپیل کی ہے ۔ مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان پارٹی کا بہترین اثاثہ ہیں ۔ 

یاد رہے کہ ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مشاہد اللہ خان کی طبعیت کی خرابی کی اطلاع دی تھی انہوں نے اہل وطن سے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے ۔