محبت میں گرفتار شوہر نے چاند پر خریدی زمین بیوی کو تحفے میں دیدی

06:24 PM, 28 Dec, 2020

اجمیر: کہتے ہیں کہ عاشق اپنی محبوبہ سے چاند اور تارے توڑنے کا وعدے کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص بھی منظر عام پر آ گیا ہے جس نے یہ کام اپنی بیوی کی محبت میں کر ڈالا ہے۔

بیوی کو سالگرہ کے موقع پر چاند پر زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔ دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا کو ایسا شاندار تحفہ دینے کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 24 نومبر کو اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر کچھ نیا کرنا چاہتا تھا اور اسی خواہش کی تکمیل کے لئے چاند پر زمین خرید کر اپنی بیوی کے نام لگا دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ دنیا میں بطور تحفہ گاڑیاں اور زیورات دیئے جاتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لئے کچھ الگ کرنے کی ٹھان کر اسے چاند پر زمین خرید کر تحفے میں دیدی۔ 

دھرمیندر نے نیو یارک میں لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ خریدا جس کی خریداری میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگ گیا۔ کہتے ہیں میں اب بات پر زیادہ خوش ہوں کہ راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صہیب نے بھی اپنی بیوی کو چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید کر بطور تحفہ پیش کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں