بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کرگئیں

05:16 PM, 28 Dec, 2020

نئی دہلی ، بھارت کے معروف موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمان  کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم چند روز سے بیمار تھیں ۔ان کی تدفین بھارتی ریاست چنائی میں کی جائے گی ۔ 

موسیقار اے آر رحمان نے  اپنے ٹویٹ پیغام میں والدہ کے انتقال کی خبر دی ۔ ان کا کہناتھا کہ میرے کیرئیر اور کامیابیوں میں میری والدہ کی دعاؤں کا بہت زیادہ کردار ہے ۔ اے آر رحمان نے کہا کہ والدہ کی موت میرے لئے زندگی  کے کسی بڑے روگ سے کم نہیں ۔ 

اے آر رحمان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر دنیا بھرسے ان کے چاہنے والے ان کی والدہ کی موت پر اظہار افسوس کررہے ہیں ۔ 


 

مزیدخبریں