زغرب: کروشیا کے وسطی حصے اور دارالحکومت زغرب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدیت 5.2 رکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر باہر آ گئے اور ان میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 12 دسمبر کو کروشیا میں زلزلہ آیا تھا۔ حالیہ زلزلے کے بارے میں حکام نے سرکاری ریڈیو پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہے تاہم زلزلے کی شدت کے باعث خدشہ ہے کہ نقصان ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں کی رپورٹس اکھٹی کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔