شعیب اختر نے آئی سی سی کی ٹیمز آف ڈیکیڈ  کو آئی پی آیل ٹیم قرار دے دیا 

شعیب اختر نے آئی سی سی کی ٹیمز آف ڈیکیڈ  کو آئی پی آیل ٹیم قرار دے دیا 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق سٹار کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ آئی سی سی کی تنیوں فارمیٹس میں ٹیمز آف ڈیکیڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناا ہے، شعیب اختر نے اسے آئی پی ایل کی ٹیم قرار دیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بھارتی اثر و رسوخ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے جس کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہاہے۔آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس میں دہائی کی بہترین عالمی ٹیموں کا انتخاب کیا جس میں بھارت کے اوسط درجہ کے کھلاڑیوں کی تینوں میں بھر مار شامل ہے اور پاکستانی سٹار کھلاڑیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے .

اس معاملے پر سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہئے کہا کہ ٹی 20 میں رینگنگ بیٹسمین  ہونے کے باوجود پاکستان کے بابراعظم کو ٹیم میں شمل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے آئی سی سی نے آئی پی ایل کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔