لاہور: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق عالمی وبا میں مبتلا پاکستان میں مزید 55 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9929 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز 32 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 974 میں وبائی مرض کی علامات ظاہر ہوئیں۔ اس وقت دو ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
این سی او سی ڈیٹا کے مطابق پورے پاکستان میں اس وقت وبائی مرض کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد 39 ہزار 488 ہے۔
صوبہ سندھ میں کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 276، ایکٹو مریض 20 ہزار اٹھارہ، اموات 3 ہزار 491 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 767 بتائی جا رہی ہے۔
صوبہ پنجاب کی بات کی جائے تو دیگر صوبوں کی نسبت یہاں صورتحال تشویشناک ہے۔ صوبے بھر میں اب تک 3 ہزار 921 مریض اس مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ پنجاب میں عالمی وبا کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزار ایک سو سینتالیس تک جا پہنچی ہے جبکہ ایکٹو مریض 9 ہزار 946 ہیں۔
دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467 کنفرم، 3 ہزار 930 ایکٹو، 51 ہزار 928 صحتیاب جبکہ 1 ہزار 609 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اس وقت 37 ہزار 272 کنفرم اور 4 ہزار 722 ایکٹو مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت میں وبا سے اب تک 407 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان کی بات کی جائے تو وہاں 4850 کنفرم اور 63 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 101 شہریوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
صوبہ بلوچستان میں 18082 کنفرم، 281 ایکٹو اور 182 اموات کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے۔ آزاد کشمیر میں صحتیاب ہونے والے مریض 7469، ہلاکتیں 218، ایکٹو کیس 528 جبکہ کنفرم کیسز کی تعداد 8215 ہے۔