سنچورین ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن باﺅلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا کر انگلینڈ کیخلاف 175 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو 284 رنز پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کوینٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم نے 20، زبیر حمزہ نے 39، فاف ڈوپلیسی نے 29، ریسی وینڈر ڈوسن نے 6، ڈوین پریٹوریس نے 33، کیشو مہاراج نے 6 اور کاگیسو ربادا نے 12 رنز بنائے جبکہ ڈین ایلگر کوئی سکور نہ بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سیم کیورین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 58 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 18.3 اوورز میں 58 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔