نیویارک: اینڈرائیڈ سافٹ وئیر استعمال کرنے والی کمپنیاں (سام سنگ، ہواوے)کے صارفین آئی فون استعمال کرنے لگے۔
آئی فون کمپنی کے سمارٹ فونز عموما مہنگے ہوتے ہیں لیکن اب کمپنی نے اینڈرائیڈ کے صارفین کو ٹارگٹ کرنے کےلیے سستا آئی فون متعارف کروایا ہےجس کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین آئی فون پر شفٹ ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں حال ہی میں آئی فون نے آئی فون ایکس آر متعارف کروایا ہے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آئی فون ایکس آر کا بجٹ اینڈرائیڈ صارفین کے بجٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی تعداد آئی فونز خرید رہی ہے، 16 فیصد صارفین آئی فون ایکس آر کے لانچ ہونے سے پہلے اینڈرائیڈ کے صارفین تھے۔
ستمبر میں 12 فیصد آئی فون کے صارفین پہلے اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے تھے لیکن آئی فون ایکس آنے کے بعد یہ تعدار کم ہو کر 11 فیصد رہ گئی تھی۔ 2018 کی رپورٹ میں یہ تعداد دوبارہ بڑھ گئی ہے، آئی فون کی طرف سے متعارف کردہ آخری سمارٹ فون کی قیمت 749 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جو آئی فون ایکس آر سے بہت مشہور ہےصرف اس کی امریکن مارکیٹ میں فروخت 32 فیصد ہے۔