جدہ : سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے دو ماہ قبل بارہ تجارتی شعبوں میں سعودائزیشن کے قانون کو مرحلہ وار نافز کرنے کے لیے ماکیٹوں کو مہلت دی تھی۔
ان شعبوں میں سے پانچ تجارتی شعبوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن یکم جمادی الاول کو ختم ہورہی ہے ، اس ضمن میں وزارت محنت کے ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے مارکیٹوں کی تفتیش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل وزارت محنت کے قانون کی شق نمبر 32630کے تحت بارہ تجارتی شعبوں میں سعودائزیشن کرنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے ۔
ان پانچ شعبوں میں مٹھائیوں کی دکانیں ، گاڑیوں کے پارٹس، تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانیں ، تمام اقسام کے قالین کے شورومز اور دکانیں شامل ہیں ۔
سعودی عرب ، وزارت محنت نے مزید پانچ شعبوں میں سعودائزیشن کرنے کا اعلان کر دیا
03:30 PM, 28 Dec, 2018