کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی ، ٹیم منیجر

02:38 PM, 28 Dec, 2018

لاہور :  پاکستان ٹیم مینجر  طلعت علی  نے  ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے درمیان جھگڑے کو  جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے ۔

پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق  جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ  کے دوسرے دن  مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا ۔

ان کا کہناتھا کہ دوسرے روز کے اختتام پر مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان ٹیم کی کارکردگی پٌر طریقہ کار کے مطابق  بات چیت ہوئی ۔جو کہ ماضی کی طرح ہر میچ کے بعد ہوتی ہے ۔ اس میٹنگ میں کوئی ایسی انوکھی بات نہیں تھی ۔

مکی آرتھر کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بالکل بیس لیس ہیں ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ٹیم اور کوچ سب متحدہیں کسی کے درمیان کسی بھی طرح کی چپقلش نہیں ہوئی اور نہ کوئی رنجش ہے ۔

ٹیم منیجر نے کہا کہ میڈیا کو اس معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔

مزیدخبریں