گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

12:48 PM, 28 Dec, 2018

لاہور : گیس بحران پر قابو پانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سوئی ناردن نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے شدت اختیار کرتے ہی  حکومتی محکمے  سوئی نادرن نے اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشن10جنوری تک بند کرنے کے احکامات جاری کر گیئے ہیں  ۔
پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔تبدیلی سرکار کے گیس بحران پر قابو پانے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر گھریلوصار فین کےلیے بھی وبال جان بن گیا۔ادھر ایل پی جی مافیا بھی گیس بحران کے ستائے شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگا۔

تجزیہ نگاروں کےمطابق  ملک بھر میں خصوصاََ پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں تعطل آرہاتھا ، تاہم سی این جی اسٹیشنز کو چند روز کے لیے بند کرنے سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی قدرے بہترہو جائیگی ۔

مزیدخبریں