لاہور : کلکٹر اشتمال نوید عالم کو دسمبر 2013 ءمیں کھوکھر برداران کی قبضہ کی اراضی کو قانونی قرار دینے کے الزام میں سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر اینٹی کرپشن نے کلکٹر نوید عالم کو گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ۔
سپریم کورٹ نے لارڈ میئر لاہور کو 3 بجے طلب کر لیا۔عدالت نے نوید عالم کے خلاف انٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کھوکھر بردران کے زیر قبضہ 177 کنال اراضی پر قبضے کا الزام ہے ۔
واضح رہے کہ نیو نیوز نے نوید عالم کے اراضی کی کھوکھر براداران کو منتقلی میں ملوث ہونے کی خبر دی تھی۔