ابیٹ حویلیاں کچہری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن حویلیاں سٹی کے صدر ملک خرم موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن حویلیاں سٹی کے صدر ملک خرم پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ۔جس کے نتیجے میں لیگی رہنما ء موقع پر ہی دم توڑ گیا ، مقتول کو تین گولیاں لگیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فاہرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ مقتول کے ساتھ اس بھانجا ملک ذوین بھی تھا ملزمان گھات لگا کر بیٹھے تھے گاڑی کچہری پہنچی تو ملزمان نے فاہرنگ کرکے ملک خرم سلیمان پر فاہرنگ کردی جسکی وجہ سے وہ موقعہ پر جانبحق ہو گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی جب کہ پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا جب کہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔