ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر اور سرفرازاحمد کے درمیان بدترین جھڑپ

10:48 AM, 28 Dec, 2018

سنچورین: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیست کے دوران بیٹنگ کی خراب  کارکردگی کے بعد مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد ، اسد شفیق اور اظہرعلی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا ، لڑائی گالم گلوچ کے بعد معاملہ سنگین صورتحال اختیارکر گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیسٹمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے کو چ مکی آرتھر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کپتان سرفراز احمد سمیت اسد شفیق ، اظہر علی کے ساتھ خاصا جارحانہ رویہ اختیار کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مکی آرتھر کی کپتان سرفراز کے ساتھ گالی گلوچ تک بات پہنچی ، مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں پڑی اشیائ بھی اٹھا کر پھینک دیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق سرفراز احمد کی کپتان بننے کے بعد کوچ کے ساتھ پہلی براہ راست چھڑپ تھی ، مکی آرتھر کا الزام تھا کہ کھلاڑی جان بوجھ کر غلط شاٹس کھیل کر آؤٹ ہو ئے ہیں ۔کھلاڑیوں نے اپنی غلطی مان لی تھی تاہم مکی آرتھر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور گالی گلوچ پر اترآئے ۔

واضح رہے کہ میچ کے دوسرے روز سرافراز احمد نے صفر جبکہ اسد شفیق چھ رنز بنا سکے تھے ۔ اظہر علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے ۔ یاد رہے کہ مکی آرتھر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تاہم انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے پر کوچنگ سے محروم ہونا پڑا ہے ۔

مزیدخبریں