چکوال: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑا، اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے، طاہر القادری کی آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹاون ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نےایک بیان میں کہا کہ پی پی 20چکوال کے ضمنی انتخابات میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑے ۔ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے،اس حوالے سے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی،شفاف انتخابات کسی بھی صورت مسلم لیگ ن نے آج تک نہیں لڑے ۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر طاہر القادری کی آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹاون ہے، آنے والے انتخابات سے قبل انتخابی اتحاد کا امکان نہیں۔پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔