فلم ”سپر 30 “ کیلئے ہریتک کے مقابل مرونل ٹھاکر کو کاسٹ کرنے پر غور

11:42 PM, 28 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر 30 “ میں اداکارہ مرونل ٹھاکر کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
فلم ”سپر 30 “ میں اداکار ہریتک روش مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ کا کردار چھوٹا ہونے کے باعث متعدد اداکاراﺅں نے کردارکو بڑا کرنے کی درخواست کی تھی۔

اب نئی اداکارہ مرونل ٹھاکر جو اس سے قبل بھارتی امریکی فلم میں کام کر چکی ہیں کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں