دولت کو اپنے کیرئیر پر ترجیح دینے والی بھارتی اداکارائیں

10:30 PM, 28 Dec, 2017

ممبئی: آج کی دنیا میں پیسہ ہی سب کے لیے بہت اہم ہے اور کہا جاتا ہے کہ پیسے سے آپ سب کچھ خرید سکتے ہیں سوائے خوشیوں کے لیکن بالی ووڈ کی اداکاراو¿ں نے اس نظریے کو غلط ثابت کردیا اور بہترین مستقبل کے لیے بہت سی اداکاراو¿ں نے مشہور کاروباری شخصیات سے شادی کی جس کے بعد فلم انڈسٹری کو بھی خیر باد کہہ دیا۔
شلپا شیٹھی :

8 جون 1975 میں پیدا ہونے والی شلپا شیٹھی نے فلم ”بازیگر“ سے اپنے فلمی کیریئر کا شاندار آغاز کیا اور متعدد فلمیں کیں جس کے بعد انہوں نے بھارتی نڑاد برطانوی کاروباری شخصیت راج کوندرا سے سال 2009ء میں شادی کرلی، ایک مشہور میگزین نے راج کوندرا کا نام ایشیا کے 200 امیر ترین افراد کی فہرست میں 198ویں نمبر پر درج کیا تھا۔ یہ راج کوندرا وہی شخصیت ہیں جنہوں نے سال2009 کے کرکٹ ایونٹ آئی پی ایل کے دوران راجستھان رائلز کی ٹیم کو بھی اسپانسر کیا تھا۔
آسین :

32 سالہ آسین نے کئی فلموں گجنی،ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 2016ءمیں بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کرلی، آسین اپنی شادی کے فیصلے سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی ہے تاکہ اپنے اہل خانہ کو بھرپور وقت دے سکیں۔
رانی مکھرجی :

رانی مکھرجی نے 1997ئ سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1998ئ میں فلم ”غلام“ میں عامر خان کے مد مقابل آئیں، اسی سال فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں شاہ رخ خان کے مقابل سائیڈ ہیروئن کے طور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا بعدازاں انہوں نے مشہور ہدایت کار اور یش راج فلمز کے سربراہ ادتیا چوپڑا سے سال 2013ءمیں چھپ کر منگنی کی اور 2014ءمیں ان سے شادی کی۔
جوہی چاولہ :

خوش مزاج اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے سال1986ءمیں فلم ”سلطنت“ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم وہ فلم ”قیامت سے قیامت تک“ میں شاندار اداکاری کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، انہوں نے بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا اور بھارت کے بزنس ٹائیکون جے مہتا سے 1995ئ میں شادی کی، بھارت میں مہتا گروپ ایک معروف نام ہے جن کا بزنس بھارت سمیت بہت سے ممالک افریقہ، امریکہ، کینیڈا و دیگر ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
ودیا بالن:

فلم ” ڈرٹی پکچرز“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے 14 دسمبر 2کو سدھارتھ رائے کپور سے مندر میں شادی کی، سدھارتھ رائے کپور پیشے کے اعتبار سے فلم ساز ہیں جو نجی نیوز چینل یو ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور ڈزنی انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں