پمز ہسپتال میں مریضہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملازم کیخلاف سخت قانونی کارروائی

09:17 PM, 28 Dec, 2017


اسلام آبا د : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یاد دہانیوںکو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال سرجیکل آئی سی یو میں داخل مریضہ سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر میل نرس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور مالی جرمانہ اور معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ملزم اس وقت جیل میں ہے، آئندہ اس طرح کے گھنانے افعال کی روک تھام کے لئے موئثراقدامات کئے گئے ہیں۔


وزیرِ مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کمیٹی کو بتا یا کہ لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹور کے لئے باقاعدہ ریگولیشن کا بل تیار ہو گیا ہے اور آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ملک بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ملکر کارروائیاں کی گئی ہیں، جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس عبدالمجید خان خنان خیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔


ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کمیٹی کو بتایا کہ گذشتہ سال سرجیکل آئی سی یو میں داخل مریضہ سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر میل نرس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور مالی جرمانہ اور معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم اس وقت جیل میں ہے۔ مزید یہ ہے کہ پمز نے پرائیویٹ وکلا کی خدمات بھی اسی سلسلہ میں حاصل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ اس طرح کے گھنانے افعال کی روک تھام کے لئے موئثراقدامات کئے گئے ہیں۔ جسکے تحت تمام نرسنگ سٹاف کے لئے بائیو میٹرک اور ان کی آن لائن مانیٹرنگ بذریعہ کیمرہ شروع کی گئی ہے۔ نیز کسی بھی خاتون مریضہ کی دیکھ بھال کے لئے مکمل طور پر میل نرسوں کی ڈیوٹی ختم کر دی گئی اور تمام فی میل سٹاف ہی خواتین کی خدمت انجام دیں گی ۔

مزیدخبریں