روس جلد پاکستان کوجنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا : روسی قونصلر جنرل

روس جلد پاکستان کوجنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا : روسی قونصلر جنرل


کراچی: روسی قونصل جنرل نے داعش کی افغانستان میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا،روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے، شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔


روسی قونصلر جنرل الیگزینڈر خوزین نے کراچی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں، مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے ۔روسی قونصل جنرل نے کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی کی میڈیا رپورٹس ہیں لیکن ان کا ثبوت ہونا چاہیے، روس اور پاکستان عالمی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کررہے ہیں اور روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا۔


انہوں نے دعوی کیا کہ داعش کے جنگجووں نے وسطی ایشیائی ممالک سے روسی سرحد عبورکی ہے، صورتحال پر تشویش ہے۔روسی سفیرنے امریکاکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔الیگزینڈر خوزین نے بتایا کہ حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔