مشرف جیسا بزدل آدمی کبھی نہیں دیکھا : بلاول بھٹو

08:04 PM, 28 Dec, 2017

سکھر :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشرف جیسا بزدل آدمی کبھی نہیں دیکھا، مشرف پر کتنے کیسز ہیں گن نہیں سکتے، مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آ کر جواب دیں، ہم (ن)لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، نواب اکبر بگٹی کے قاتل بھی مشرف ہیں، اعتزاز احسن نے ٹھیک کہا تھا، دو لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہے، عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی لاڈلے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل شہید بی بی کا یوم شہادت تھا، یوم شہادت کے روز بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوئے تھے، بے نظیر کو کل خراج عقیدت پیش کیا گیا، مشرف کے خلاف جدوجہد کامیاب نہ ہوتی اگر صحافی برادری ساتھ نہ دیتی، میڈیا ساتھ نہ دیتا تو آمروں کے خلاف نہیں لڑ سکتے تھے۔ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، نواز شریف کبھی بھی نظریاتی نہیں ہو سکتے، الیکشن وقت پر ہوں گے، پاکستان میں الیکشن پر امن ہوں گے، طاہر القادری کی مکمل حمایت کریں گے،


انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے درست کہا تھا کہ دو لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، نواز شریف اور عمران خان ہی لاڈلے ہیں، عمران خان سندھ میں آتے ہیں تو زیادہ ناراض ہو جاتے ہیں، دونوں لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون ک شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، نواب اکبر بگٹی کے بھی قاتل مشرف ہیں، ہم (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں،ہم نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتے، پرویز مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آ کر جواب دیں، اتنا بزدل آدمی زندگی میں نہیں دیکھا جو عدالت جاتے ہوئے روئے۔

مزیدخبریں