شام میں دو فوجی اڈے مستقل قائم کئے جائیں گے : روس 

07:34 PM, 28 Dec, 2017

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے، اڈوں کی منظوری صدر پیوٹن دے چکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس نے شام میں دو فوجی اڈوں طرطوس اور حما ملٹری میں اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ روسی چیف آف اسٹاف نے گزشتہ ہفتے ان دونوں فوجی اڈوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اب ہم نے انہیں اپنے مستقل فوجی اڈے بنانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی منظوری روسی صدر ولادیمیرپیوٹن پہلے ہی دے چکے ہیں۔


شام میں طرطوس کے اڈے پر بیڑے کی کمک کے مرکز کی توسیع کے حوالے سے روس اور شامی حکومت کے درمیان معاہدے کی توثیق ہوچکی ہے، اس معاہدے کے تحت طرطوس کی بندرگاہ پر ایک وقت میں روس کے 11 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کی اجازت ہو گی جن میں ایٹمی توانائی سے کام کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں