ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا نوازشریف کا قصور بن گیا، دانیال عزیز

06:16 PM, 28 Dec, 2017

اسلام آباد: ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا نوازشریف کا قصور بن گیاجبکہ اربوں کے مالک عمران خان کی آمدن کے ذرائع آج تک معلوم نہیں ہوسکے ۔

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز ایک بار پھر کپتان پر چڑھ دوڑے کہتے ہیں جوا کھیلنے والا صادق اور امین نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ تسلیم کرنے کے باوجود لاڈلے کو استثنیٰ دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آمدن کے ذرائع آج تک معلوم نہیں ہوسکے۔پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر احتساب ادارے پر بھی برسے  اور کہا ثبوتوں کیلئے لندن جانیوالی ٹیم وہاں کھانے انجوائے کرتی رہی ۔ سڑکیں بنانا حکومت کا کام ہےاور رائیونڈ ڈبل روڈ کسی کی چار دیواری میں نہیں بنی۔

مزیدخبریں