اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب مانگنے والے سانحہ بلدیہ ٹاؤن12مئی کو کراچی واقعہ کو کیوں بھول گئے،پانامہ سب ڈرامہ ہے، جس کا مقصد نوازشریف کو ٹارگٹ کرناتھا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد پانامہ ، اقامہ کہاں ہے پرویزمشرف نے اس ملک کو دہشتگردی ،توانائی ، بحران اور دھکیلا، نو ازشریف نے اقتدار میں آکر دہشتگردی ، توانائی بحران پر قابو پایا، کراچی اور بلوچستان امن قائم کیا، موٹرویز بنائیں، گوادر بنایا، آصف زرداری نے چین کے 25 چکر لگائے لیکن ان پر ایک ڈالر کا اعتماد نہیں کیا گیا، نوازشریف کے کہنے پر چین نے 56 ارب روپے پاکستان کو دیدیئے۔
وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ بابا رحمتا عزت مانگتا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے، کہ آپ نوازشریف کیساتھ زیادتی کریں، انصاف نہ دیں اورعزت مانگیں ، آپ کو اس وقت عزت ملے گی،جب آپ نوازشریف کے ساتھ انصاف کریں گے، انہوں نے کہاہے کہ اب بھی وقت ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئینی کردار ادا کریں، پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔