واشنگٹن: 2017ء کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اعلانات، شمالی کوریا جوہری تجربات اور روہنگیا مسلمان خبروں میں رہے۔ برطانیہ، امریکا اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔
20 جنوری 2017ء کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جس کے بعد دنیا بھر میں امریکی صدر کے خلاف مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک پر سفری پابندی، اوباما ہیلتھ کیئر کی منسوخی، پیرس معاہدہ کا اختتام، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم جیسے متنازعہ اعلانات کیے۔