ترکی نے سوڈانی جزیرہ 99سال کیلئے لیز پر حاصل کر لیا

05:30 PM, 28 Dec, 2017


قاہرہ : ترکی نے سوڈانی جزیرہ سواکن 99برس کیلئے پٹے پر لیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ سوڈان انگریزوں اور فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ،ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے بحر احمر پر واقع سوڈان کے اسٹراٹیجک جزیرے سواکن کو 99برس کے پٹے پر حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ترک حکومت نے اہلِ سوڈان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ انگریزوں اور اہل فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ،ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔


جزیرہ سواکن براعظم افریقہ کی قدیم اور عظیم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق سواکن جزیرہ پر ماضی میں سلطنت عثمانیہ کاقبضہ تھا۔ ترک حکومت یہاں اپنا فوجی ا ڈہ قائم کریگی۔ صومالیہ اور قطر میں بھی اسکے فوجی اڈے ہیں۔

مزیدخبریں