اسلام آباد: ایف بی آر کی بہتر کارکردگی کے باوجود جی ڈی پی میں ٹیکس وصولیوں کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے اب بھی کہیں پیچھے ہے.سال 2017 کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 6 فیصد اوردوسری ششماہی میں20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری ششماہی میں سات سو سے زائد اشیا ضروریہ پرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرکے عوام پربوجھ ڈال کروصولیوں کو بہتربنایا گیا۔
اقتصادی ماہر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے.عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کی راہ میں کرپشن کو ایک بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔سالانہ ٹیکس وصولیاں دوگنا ہونے کے باوجود آج بھی ہزاروں ارب روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رکن نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ ہمارے ٹیکس نظام میں بہت خرابیاں ہیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ٹیکس ریٹ بڑھانے سے پیدواری لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔