کویتی شہری کا سعودی بیوی کیساتھ ایسا سلوک جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

02:25 PM, 28 Dec, 2017

کویت:کویتی شہری نے الجھرا صوبے میں اپنی 22سالہ سعودی بیوی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا اور واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ کویتی 1989ءمیں پیدا ہوا تھا۔ اسکی سعودی بیوی ماں بننے والی تھی۔ پولیس نے خاتون کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کردیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ کویتی شہری کو اقبال جرم کے بعد متعلقہ ا دارے کے حوالے کردیاگیا۔

مزیدخبریں