نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات پر اس سے قبل بھارتی میڈیا پراپیگنڈہ کر رہا تھا تاہم اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے انسانیت بھرے اقدام کو سیاست چمکانا قرار دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کو پاکستان نے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا۔ کلبھوشن دباؤ میں ہیں انہوں نے وہی بیان دیا جو ان کو قید کرنے والوں نے بتایا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ دو فلائٹس میں یہ جوتے پہن کر گئیں۔ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے اُتروا کر چپل پہنوائی۔ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ پاکستان میں بد سلوکی کی گئی۔ ان کو کلبھوشن سے مادری زبان مراٹھی میں بات کرنے سے بھی روکا گیا۔اور کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے بھی واپس نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی 25 دسمبر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کروائی گئی۔