ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں کوئی جا نی تقصان نہیں ہوا۔
سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں200 گرام کا دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا اس دھماکےکا اصل مقصد منظر عام پر نہٰیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق سپر مارکیٹ کے اسٹوریج ایریا میں ایک بیگ میں رکھا گیا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق اسٹوریج ایریا میں دکاندان اپنا سامان رکھتے ہیں جہاں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔