سلمان بٹ کو کھلاڑی سے تنازعہ پر ٹیم سے باہر کر دیا گیا

سلمان بٹ کو کھلاڑی سے تنازعہ پر ٹیم سے باہر کر دیا گیا

لاہور: سابق کپتان سلمان بٹ کا ایک اور تنازع سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فکسنگ سکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنیوالے سلمان بٹ ایک اور تنازعے میں پھنس گئے ،قومی ٹیم 20 کپ میں لاہور ریجن کی قیادت کرنیوالے سلمان کو ٹیم میں فیضان نامی کھلاڑی کی مخالفت اتنی مہنگی پڑی کہ انتظامیہ نے انہیں ہی ٹیم سے باہر پھینک دیا  ،

   قومی ٹیم 20 کپ میں فیضان کی مخالفت پر ٹیم سے باہر کر دیے گئے، جبکہ ان کے ساتھ وہاب ریاض کو بھی لاہور کی ٹیم سے ڈراپ کر دیاگیا۔ وہاب ریاض کو ٹیم سے سلمان کی حمایت پر ڈراپ کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈراپ کئےجانے کی وجہ انتظامیہ میں شامل حفیظ الرحمن کی ناراضی ہے،حفیظ الرحمان لاہور ریجن کے صدر شاریز روکھڑی کے دست راست ہیں ۔