معروف اداکارہ ریحانہ کا 21 سالہ کزن قتل

11:10 AM, 28 Dec, 2017

باربوڈو:بارباڈین گلوکارہ اور اداکارہ کے کزن کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریحانہ کے 21سالہ کزن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔گلوکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے کزن کی تصویر شئیر کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کے تشدد کو روکا جانا چاہیے۔


ریحانہ کا کزن سٹر ک پر جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔گلوکارہ کے کزن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں