ایرانی پارلیمینٹ نے بھی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے

ایرانی پارلیمینٹ نے بھی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے

تہران :  او آئی سی کے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی دارلحکومت قرار دینے کے بعد  ایران کی پارلیمینٹ نے بھی بیت المقدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دے دیا۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر کو خوش کرنے کی خاطرٹرمپ کے نام سے ٹرین اسٹیشن کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے  بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان  کر دیا۔ایرانی پارلیمینٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے کے رد عمل کے طور پر ایران نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا  ہے۔


دوسری جانب اسرائیل نے ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے مغربی دیوار کے قریب سٹیشن کو 'ٹرمپ سٹیشن' کا نام دینے کا اعلان کر دیا ۔اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹرین ٹریک اور سٹیشن تیل ابیب سے آنے والی ہائی سپیڈ ٹرین سے منسلک ہوگا اور آئندہ سال اس کا افتتاح متوقع ہے۔