اسلام آباد:راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈھوک حسو کے علاقے میں گھات لگائے موٹرسائیکل سوار وں نے ناکے پر رکنے سے پہلے ہی پولیس پر فائرنگ کردی۔جس کے باعث ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔