ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق کے لیے 15 کروڑ مانگ لیے

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے شوہر سے طلاق کے لیے 15 کروڑ روپے مانگ لیے جس پر خان فیملی پریشانی کا شکار ہے۔

10:47 PM, 28 Dec, 2016

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے شوہر سے طلاق کے لیے 15 کروڑ روپے مانگ لیے جس پر خان فیملی پریشانی کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق لینے کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جہاں سماعت کے بعد عدالتی حکم کے باوجود فریقین میں صلح نہیں ہوپائی جس کے بعد آئٹم گرل نے طلاق کے لیے مطالبات کی فہرست پیش کردی ہے۔

ملائکہ اروڑہ نے خان فیملی سے طلاق کے لیے 5 کروڑروپے، ممبئی کے پوش علاقے میں ایک فلیٹ، بیٹے کے نام پر 2.5 کروڑ ،2 کروڑ مالیت کی گاڑی اور پڑھائی کے لیے ہر ماہ 5 لاکھ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کی کل مالیت 15 کروڑ بنتی ہے جب کہ اداکارہ کے اس مطالبے کے بعدخان فیملی شدید پریشانی کا شکار ہے۔

اربازخان کے وکیل نے عدالت میں ملائکہ اروڑہ کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ارباز کا فلمی کیرئیر ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے جو فلمیں بطور پروڈیوسربنائی ہیں ان کاپیسہ سلمان نے دیا تھا جس کے بعد عدالت نے فریقین کو ایک بار پھر کسی فیصلے پر پہنچنے کے لیے وقت دیا ہے۔

مزیدخبریں