موصل آپریشن اپنے حساس اور پیچیدہ مرحلے میں داخل

06:48 PM, 28 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

موصل: عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن اپنے حساس اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔

 بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ  پچھلے دوماہ کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے متعدد ٹھکانوں اور اڈوں کو تہس نہس کردیا ہے-

عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موصل سے عام شہریوں کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے آپریشن سست روی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کے پیش نظر، موصل آپریشن کی تکیمل میں کم سے کم تین ماہ لگیں گے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو صوبہ نینوا میں داعش کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے سن دوہزار چودہ میں عراق کے بعض شہروں پر قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے رمادی اور تکریت سمیت متعدد شہروں اور دیہات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

مزیدخبریں