ایڈز کے پھیلاو کی ایسی وجہ سامنے آگئی جس کے بارے میں نہ پہلے کسی ڈاکٹر نے بتایا تھا نہ ہی کسی اور سے سنا تھا۔
حال ہی میں ایک خاتون کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسے بتایا گیا کہ وہ ایچ آئی ویمیں مبتلا ہے۔ برازیل کی یہ خاتون اپنے خون کا عطیہ کرنے کے لئے ہسپتال گئی اور سکریننگ کے بعد اسے بتایا گیا کہ وہ ایڈز کاشکار ہے۔
یہ بات اس کے لئے ایک بم سے کم نہ تھی اور وہ یہ سن کر سکتے میں آگئی۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار نہیں کئے اور نہ ہی کبھی کوئی منشیات لیں۔اس نے بتایاکہ ایک بار اس نے اپنے ناخن تراشنے کے لئے اسی نیل کٹر کا استعمال کیا تھا جو اس کی ایڈز زدہ کزن کررہی تھی۔
یہ بات تمام دنیا کے ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ایڈز ہوا یا سانس کے ذریعے نہیں پھیلتااور اس میں جسمانی تعلق ضروری ہے تاہم اپنی نوعیت کا پہلا کیس دیکھنے کے بعد ماہرین صحت لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ہر اس چیز سے احتیاط کریں جسے کوئی دوسرااستعمال کرچکا ہو۔
ایسے آلا ت میں موچنے، نیل کٹر اور کنگھی شامل ہیں اور ان کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ حد تک احتیاط کریں۔