عورتوں کو درد کم ہوتی ہے اس لئے وہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ مرد سوچ میں پڑجائیں گے

مردوں کی نسبت عورتیں دل کی درد کو زیادہ برداشت کرسکتی ہیں اور اس وجہ سے انہیں دل میں ہونے والی درد کا پتا نہیں لگتااور اس وجہ سے انہیں دل کے دورے کاعلم نہیں ہوپاتا

05:29 PM, 28 Dec, 2016

اوسلو: مردوں کی نسبت عورتیں دل کی درد کو زیادہ برداشت کرسکتی ہیں اور اس وجہ سے انہیں دل میں ہونے والی درد کا پتا نہیں لگتااور اس وجہ سے انہیں دل کے دورے کاعلم نہیں ہوپاتا ۔ ناروے میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 50فیصد خواتین کو دل میں ہونے والی درد کا علم ہی نہیں ہوپاتاجس کی وجہ سے ان کی شرح اموات زیادہ ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹرومسو میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد خواتین کی نسبت درد کو زیادہ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اگر دل میں درد یا دورے کی بات ہوتو خواتین کو اس کا زیادہ علم نہیں ہوپاتاجس کی وجہ انہیں اس درد کا کم احساس ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر آندریااوہرن کا کہنا ہے کہ اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کیوں کچھ لوگوں کو دل کا دورہ بغیر کسی علامت کے پڑ جاتا ہے ۔”یہ عین ممکن ہے کہ دل کے دورے کا درد ایسے لوگوں کو کم ہوتا ہواور اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑ جاتا ہو۔“تحقیق میںماہرین نے 4849بالغ افراد کے ہاتھوں کو انتہائی ٹھنڈے (3سینٹی گریڈ)پانی میں دو منٹ تک ڈالاگیااور ساتھ ہی ای سی جی کے ذریعے دیکھا گیا کہ ان میں سے کسی کو ماضی میں ہارٹ اٹیک تو نہیں ہوا تھا۔یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد نے درد زیادہ برداشت کی وہ ماضی میں ©©”خاموش ہارٹ اٹیک“کا شکار رہے تھے اور زیادہ تر خواتین اس کا شکار ہوئیں تھیں۔

مزیدخبریں