لاہور: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب چلے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے، ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔